مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ پاکستانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور ایران۔امریکہ مذاکرات سمیت اہم امور پر مشاورت کریں گے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق صدر پزشکیان حالیہ جنگ میں شہید ہونے والوں، خصوصاً میناب کے اسکول کے 168 شہید طلبہ کی یاد میں خصوصی طیارے ’’میناب 168‘‘ کے ذریعے پاکستان روانہ ہوئے۔
دورۂ پاکستان کے دوران صدر پزشکیان کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، سرحدی سلامتی، تجارتی روابط، توانائی کے شعبے میں اشتراک اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی رابطوں اور مشرق وسطیٰ کی تازہ پیش رفت بھی بات چیت کا اہم حصہ ہوں گی۔
آپ کا تبصرہ